ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جوکووچ ڈیوس کپ میں چوٹ اور الٹ پھیر سے بال بال بچے

جوکووچ ڈیوس کپ میں چوٹ اور الٹ پھیر سے بال بال بچے

Sun, 05 Feb 2017 11:55:40    S.O. News Service

پیرس،4؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دنیا کے سابق نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ ڈیوس کپ میں الٹ پھیر کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئے۔ ڈیوس کپ کے پہلے میچ میں جوکووچ اپنے دائیں کندھے کو زخمی کرنے سے بھی بچ گئے۔ جوکووچ نے ان مشکلوں پر قابو پاکر روس کے خلاف ڈیوس کپ ورلڈ گروپ میچ میں سربیا کو 2۔0 سے برتری دلا دی ہے۔جوکووچ کو روس کے دانل مدویدیف کے خلاف پہلے سیٹ میں ہی اپنے کندھے کا علاج کرانا پڑا۔ میچ کے بعد جوکووچ نے کہا کہ وہ کندھے میں درد کی وجہ سے کچھ پوائنٹس حاصل نہیں کر سکے۔انہوں نے اپنی جیت پر اطمینان ظاہر کیا۔آسٹریلین اوپن کے دوسرے ہی راؤنڈ سے باہر ہو گئے 12 بار کے گرینڈ سلیم چمپئن جوکووچ نے دانل مدویدیف کو 3۔6، 6۔4، 6۔1 سے شکست دی۔ مدویدیف چوٹ کی وجہ سے چوتھے سیٹ میں میچ سے ہٹ گئے۔اس سے پہلے دنیا کے 37 ویں نمبر کے کھلاڑی وکٹر ٹروو نے 52 ویں رینکنگ والے آرین یاچانوو کو 6۔4، 6۔7، 6۔3، 1۔6، 7۔6 سے شکست دے کر سربیا کو فتح کے ساتھ آغاز دلائی تھی۔ جوکووچ کی فتح کے ساتھ سربیا کی ٹیم 2۔0 سے آگے ہو گئی۔اس مقابلے کے فاتح کا سامنا کوارٹر فائنل میں پانچ بار کے چمپئن سپین یا کروشیا سے ہوگا. سپین کی ٹیم میں 14 بار کے گرینڈ سلیم چمپئن رافیل نڈال نہیں ہیں جو آسٹریلوی اوپن فائنل تک پہنچے تھے۔


Share: